لندن،پاکستانی ہائی کمیشن پر انتہا پسندوں کا حملہ،شیشے تو ڑ دئیے

لندن:(مشرق نیوز)لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر انتہا پسندوں کا حملہ،شیشے توڑ دئیے۔

ذرائع کے مطابق انتہاپسند بھارتی مظاہرین نے عمارت پر نارنجی رنگ بھی پھینکا،حملہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ،شرپسندوں کو اکٹھا کرنے میں بھارتی خفیہ ایجنسی نے کلیدی کردار ادا کیا،4نقاب پوش شرپسندوں کو پرچم گرانے کا ٹاسک دیا گیا تاہم ہائی کمیشن کے عملے اور پاکستانیوں نے بہادری سے سازش ناکام بنادی۔

مظاہرین گاڑی میں نارنجی رنگ کے 3 پینٹ کے ڈبے لے کر آئے تھے تاکہ ہائی کمیشن کی سفید عمارت پر آر ایس ایس کا رنگ چڑھایا جا سکے مگر پاکستانیوں کے اتحاد نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے،حکام کی شکایت پر لندن پولیس نے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی۔