بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے،ائیرلائنز میں بحران، یومیہ کروڑوں کا نقصان

نئی دہلی:(مشرق نیوز)پاکستان کے اقدامات سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے،ائیرلائنز میں بحران، یومیہ کروڑوں کا نقصان،نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار رہا۔

بھارتی نائب صدر کی خصوصی پرواز کونیو دہلی سے اٹلی جاتے ہوئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور پرواز نے ڈیڑھ گھنٹہ طویل فاصلہ اختیار کیا،ٹورنٹو، نیویارک، لندن، ڈنمارک ،دمام ،برمنگھم، سان فرانسسکو، فرینکفرٹ اور پیرس سے دہلی کی پروازوں کو 2 گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔

ایمسٹرڈم ،آذربائیجان کے شہر باکو سے دہلی کی پرواز میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، طویل دوارنیے کی بین الاقوامی پروازوں کو کئی دیگر ملکوں کے ائیرپورٹس پر اتارنا پڑا، شارجہ امرتسر پروازکو احمد آباد اور ٹورنٹو دہلی کی ائیر انڈیا کی پروازکو ڈنمارک اتارا گیا،ابوظہبی اتاری گئی پیرس اور لندن کی پروازیں ری فیولنگ کے بعد نیو دہلی پہنچیں ،بھارت سے امریکہ و یورپ جانے والی پروازوں کےلئے زیادہ ایندھن کے استعمال سے ٹکٹ بھی مہنگے ہو گئے۔