پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ایک بار پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)پی آئی اے کی نجکاری کےلئے ایک بار پھر اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔

ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائےگی،نجکاری کمیشن کے مطابق عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کےلئے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دئیے گئے ہیں، نجکاری کےلئے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 10 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے۔

نجکاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا،پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک اور نجکاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔