جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے: چین کا امریکہ کو کرارا جواب

بیجنگ (مشرق نیوز) چین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے والے ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا اگر کوئی ملک وقتی مفاد کےلئے دوسروں کے مفاد کو نقصان پہنچاتا ہے تو وہ گویا شیر کی کھال مانگ رہا ہے،عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے خبردار کیا ہے امریکہ کے ایما پر چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے والے معاہدوں سے دور رہیں،ترجمان چینی وزارت تجارت نے کہا چین اپنے حقوق اور مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا اور اگر کسی نے مفادات کے خلاف معاہدہ کیا تو سخت جوابی اقدامات کرے گا، امریکہ برابری کے نام پر تجارتی شراکت داروں کےساتھ زیادتی کر رہا ہے اور سب کو جوابی ٹیرف مذاکرات پر مجبور کر رہا ہے، امریکہ کا رویہ عالمی تجارتی نظام کو خطرے میں ڈال رہا ہے اگر امریکہ کی یک طرفہ پالیسیوں کو قبول کیا گیا تو عالمی نظام ”جنگل کے قانون“ کی طرف لوٹ جائے گا جہاں طاقتور کمزوروں پر ظلم کریں گے، ہم امریکہ کا جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے اور اپنے مفادات کا بھرپور تحفظ کریں گے۔