غزہ (مشرق نیوز) غزہ میں جاری کشیدگی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے اسرائیلی افواج سے حماس پر مزید دبا ﺅبڑھانے کے مطالبے کے دوران اسرائیلی فوج نے ہزاروں فوجیوں کو طلب کرنے کا اعلان کردیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فوج نے ہزاروں ریزروسٹ کو طلب کرلیا ہے اور دوسرے محاذوں سے فورسز کو غزہ کی پٹی میں منتقل کردیا ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ القسام بریگیڈز نئی بھرتیوں میں مصروف ہے۔
اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرلیا، القسام بریگیڈز بھی نئی بھرتیوں میں مصروف
















