پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

روم (مشرق نیوز) رومن کیتھولک چرچ کے 266ویں پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن کے کیمرلینگو کارڈینل کیون فیرل نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج صبح 7 بجکر 35 منٹ پر روم کے بشپ فرانسس اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

پوپ فرانسس پچھلے کچھ مہینوں سے پھیپھڑوں کی بیماری اور نمونیا میں مبتلا تھے۔ اس کے باوجود انہوں نے ایسٹر اتوار کے روز، 20 اپریل 2025 کو، سینٹ پیٹرز اسکوائر میں "اربے ایٹ اوربی" (Urbi et Orbi) دعا بھی ادا کی۔

ویٹی کن کے مطابق، پوپ فرانسس کی آخری رسومات Basilica of Santa Maria Maggiore میں ادا کی جائیں گی جس کی انہوں نے خود وصیت میں ہدایت کی تھی۔ ویٹی کن کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانسس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی پوری زندگی خداوند اور چرچ کی خدمت کیلئے وقف رہی۔

پوپ فرانسس، جن کا اصل نام خورخے ماریو برگولیو تھا، ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں پیدا ہوئے اور 2013 میں پوپ منتخب ہوئے۔ وہ نہ صرف پہلے لاطینی امریکی بلکہ پہلے یسوعی پاپا بھی تھے۔پوپ فرانسس نے اپنے دور میں چرچوں اور پوپائیت میں اصلاحات کیلئے قابل ذکر کام کیا۔

علاوہ ازیں انہوں نے سماجی انصاف، اور ماحولیات کی حفاظت کیلئے بھی ٹھوس اقدامات بھی ا±ٹھائے۔ یاد رہے کہ وہ پہلے پوپ ہوں گے جنہیں ویٹی کن کے باہر دفن کیا جائے گا۔