جدہ:(نمائندہ خصوصی) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ،3خواتین سمیت 5 پاکستانی جاں بحق ،متعدد زخمی ہوگئے۔
بس البدر سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوئی،لاشوں ،زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں خواتین، بچے ،بزرگ شامل ہیں،جاں بحق خواتین اور مردوں کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔
سعودی عرب ، عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
















