اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے جائیداد لین دین پر ٹیکس کی شرح کم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایف بی آر کی درخواست مسترد کردی،پاکستان میں آئی ایم ایف کے سربراہ ماہر بنچی نے کہا مارچ 2025 کے اہداف کم کرنے پر بھی اتفاق نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب پاکستان ،آئی ایم ایف سٹاف لیول معاہدے کی جانب بڑھ رہے ہیں لیکن پاکستان کو تحریری یقین دہانی کرانی ہوگی صوبے گندم کی خریداری میں مداخلت نہیں کرینگے،عالمی مالیاتی فنڈ نے موجودہ 7ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت میں کلائمیٹ فنانس کو شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔
ایف بی آر درخواست مسترد،جائیداد لین دین پر ٹیکس میں کمی قبول نہیں:آئی ایم ایف
















