واشنگٹن:(خواجہ فاروق)امریکی صدر ٹرمپ کابڑا اقدام،5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کردی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک چھوڑنے کےلئے 24 اپریل تک کا وقت دےدیا،ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے اور خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن پر قابو پانے کاعزم ظاہر کیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا سے آنے والے تارکین وطن متاثر ہوں گے،امریکی صدر کا حکم وفاقی رجسٹر میں شائع ہونے کے 30 دن بعد تمام افراد اپنا قانونی تحفظ کھو بیٹھیں گے،صدارتی حکم کا مطلب ہے پروگرام کے تحت آنے والے تارکین وطن کو 24 اپریل تک امریکہ چھوڑنا ہوگا۔
ٹرمپ کابڑا اقدام،5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم
















