نیویارک (بیورو رپورٹ) امریکہ نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماو¿ں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی،عرب نیوز میں شائع خبر کے مطابق سراج الدین حقانی نے جنوری 2008 میں کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھاجس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہسلا سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے،اب سراج الدین حقانی کی تصویر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی انعامات برائے انصاف کی ویب سائٹ پر نظر نہیں آتی تاہم ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر اب بھی ”مطلوب“ کا پوسٹر موجود ہے،افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کا کہنا تھا امریکی حکومت نے سراج الدین حقانی، عبدالعزیز حقانی اور یحییٰ حقانی پر عائد انعامات کے اعلانات واپس لے لیے ،عبدالمتین قانی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایاتینوں افراد میں سے 2 سگے بھائی اور ایک ان کے چچا زاد بھائی ہیں،وزارت خارجہ کے عہدیدار ذاکر جلالی نے کہا طالبان کی جانب سے امریکی قیدی جارج گلیزمین کی رہائی اور طالبان قیادت پر انعامات کے خاتمے سے ظاہر ہوتا ہے دونوں فریق جنگ کے دور کے اثرات سے آگے بڑھ رہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کی راہ ہموار کرنے کیلئے تعمیری اقدامات کر رہے ہیں۔
امریکہ نے سراج الدین حقانی سمیت 3 طالبان رہنماوں کے سروں کی قیمت واپس لے لی
















