بجلی قیمت میں کمی کے جامع پیکیج کا اعلان جلد ہوگا:وزیر اعظم شہبازشریف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے جامع اور موثر حکمت عملی کے تحت پیکیج تیار کیا جا رہا ہے جس کا اعلان جلد کر دیا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے،وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعداد وشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی، شہباز شریف نے کہا شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کئے جائیں،بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل مزید تیز کیا جائے، پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے،وزیراعظم نے پاور ڈویژن ، آبی وسائل ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن میں ہم آہنگی مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی،ادھر یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ ملک کو مزید ترقی کی بلندیوں پر لے کر جانا ہے،قومی دن پر تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، 23 مارچ مسلمانوں کی تاریخ میں اہم سنگ میل کے طور پر یاد کیا جاتا ہے،شہباز شریف نے کہا شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا ، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے،شوق شہادت کے جذبے سے سرشار ہماری بہادرافواج پاکستان کی شان بڑھارہے ہیں، دہشتگردی کی جنگ میں مسلح افواج،رینجرز، پولیس اورسکیورٹی ادارے بہادری کا مظاہرہ پیش کررہے ہیں، پیشہ وارانہ لیاقت کی حامل ہماری افواج شوق شہادت کے جذبے سے سرشارہیں،وزیر اعظم نے مزید کہا پاکستا ن کے قابل شہری ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت سے نئے جہان آباد کررہے ہیں، پارلیمان،عدلیہ اورانتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں ، عہد کریں ہم اسی جذبے سے محنت کریں گے، دیانت، لگن اور مسلسل محنت سے پاکستان کو ترقی یافتہ عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے۔