اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف کاپھرڈومور،بجٹ میں ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز دےدی ۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سٹاف لیول معاہدے کیلئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسی(ایم ای ایف پی)میں نئی شرائط شامل کیے جانے کا امکان ہے،عالمی مالیاتی فنڈ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025 سے 2 فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی ،فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ نے کہا ایک ارب ڈالر کی قسط کےلئے آئی ایم ایف کی جانب سے مزید کڑی شرائط عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے ،حکومت کو نئے مالی سال میں فنانشل سٹرکچرل بنچمارک کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،آن لائن بات چیت میں اہداف حتمی شکل اختیار کرسکتے ہیں، پاکستان ، آئی ایم ایف کے درمیان ورچول مذاکرات میں حتمی صورت حال واضح ہوگی اگلے مالی سال معاشی نمو بڑھ کر 4 فیصد سے تجاوز کر جانے کا امکان ہے۔
بجٹ میں ٹیکس ہدف 15 ہزار ارب سے زائد رکھاجائے،آئی ایم ایف کاپھرڈومور
















