نیویارک(خواجہ فاروق)نیویارک ڈے کیئر سکینڈل میں 68 ملین ڈالر کے فراڈ میں ناسا کاونٹی لانگ آئی لینڈ ہیومن رائٹس کمیشن کے سابق کمشنر، یو این او میں ہیومن رائٹس کے ایمبیسڈر ممتاز کشمیری رہنما ملک ندیم عابد ، پاکستانی خاتون ذکیہ نورین سمیت مزید 5 افراد کو گرفتاری کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا، بروکلین میں ایڈلٹ ڈے کیئرکے 68 ملین ڈالر کے فراڈ میں ایف بی آئی نے گزشتہ سال اکتوبر میں کئی افراد کو گرفتار کیا اب کیس میں مزید پیشرفت ہوئی ،2 پاکستانیوں سمیت مزید 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار ملزموں میں پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز کشمیری رہنما ،یو این او میں ہیومن رائٹس کے ایمبیسڈر، سابق کمشنر ہیومن رائٹس ناسا کاونٹی لانگ آئی لینڈ نیویارک ملک ندیم عابد اور کرپٹ خاتون ذکیہ نورین خان بھی شامل ہیں،ملک ندیم عابد اور ذکیہ نورین کا شمار پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے رہنماﺅں میں ہوتا ہے،ڈے کیئر فراڈ میں شامل افراد رشوت و غیر قانونی ادائیگیوں کے ذریعے میڈیکیڈ کے وصول کنندگان کو سوشل ایڈلٹ ڈے کیئرز میں بھیجتے اور بدلے میں بڑی رقومات وصول کرتے تھے، معاملے پر رابطہ کیاگیا تو ندیم عابد نے موقف اختیار کیا میرا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ،اپنا موقف عدالت کے سامنے پیش کروں گا اور اگر پریس چاہے تو میرے اٹارنی سے رابطہ کر سکتا ہے، عدالت نے سماعت30اپریل تک ملتوی کرکے ملزموں کو ضمانت پر رہا کردیا، بتایا جاتا ہے ملک ندیم نے کئیر سینٹر کنسلٹنگ کے نام سے فرم رجسٹرڈ کرائی ، لوگوں کو ڈے کئیر سینٹر کھولنے کی ترغیب دینے ،قانونی مشاورت، قوائد و ضوابط سے آگاہی دینے کے عوض 80ہزار سے ایک لاکھ ڈالر فیس لیتے تھے ،ڈے کئیر سکینڈل کے مبینہ سرغنہ افتخار بٹ ،میا ں فیاض انصاری ہیں ،ذکیہ نے کرپشن اور فراڈ کے تمام گردونوں سے سیکھے، جلد قانون کی گرفت میں آئیں گے،معلوم ہوا ہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکہ گریٹ دوبارہ ویژن کے مطابق ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کیش پٹیل نے ملک بھر میں میڈیکل اور فارمیسز میں ہونے والی کرپشن کو ختم کرنے کےلئے جدید طریقے سے تحقیقات کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے ذکیہ سکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ،کیس میں بدنام زمانہ پولیس ٹاو¿ٹ پاکستانی امریکن نیویارک پولیس مافیہ احسن چغتائی، کاشف حسین اور کیپٹن وحید اختر کے کار خاص راجہ آزاد گل گرفتا ر ہیں،قانونی کارروائی کے بعد پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی کاروائی پر جلد عملدآمد ہوگا،ذرائع کے مطابق سکینڈل میںمزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں ،کیس کے مرکزی کردار میاں فیاض کینیڈا فرار ہو گئے،میاں فیاض نے رابطہ کر کے بتایا اپنا ڈے کئیر فروخت کر دیا ،ایف بی آئی کو مطلوب نہیں،ادھر ملک ندیم عابد کی گرفتاری پر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی میں تشویش پائی جاتی ہے، پاکستانی کمیونٹی نے کرپشن ،جرائم کے خاتمے پر صدر ٹرمپ کی طرف سے قانونی اداروں کو متحرک کرنے کے اقدام کو سراہا اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یہ امر قابل ذکر ہے عدالت نے ملک ندیم عابد کوضمانت بانڈ مالیت 2لاکھ ڈالر کے عوض30 اپریل تک دی ۔
نیویارک ڈے کیئر سکینڈل ،تحقیقات کادائرہ وسیع،مزید گرفتاریاں
















