لاہور( نعیم جاوید ) لاہور گلبرگ کی تاجر برادری کی طرف سے پاکستان سپر لیگ کے موقع پر عوام اور تاجروں کو درپیش مشکلات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قذافی سٹیڈیم کی تعمیر مکمل کرنے کیساتھ ساتھ سٹیڈیم کے پاس موجود زمین پر سیون سٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے صدیق سینٹر کے صدر اظہر شاہ، ایم ایم عالم روڈ کے جنرل سیکرٹری عمر قریشی، حفیظ سینٹر کے لالہ سیف تمیمی، راجہ جاوید، گلبرگ سینٹر کے صدر وقار نانی، لبرٹی مارکیٹ کے چیئرمین میاں زاہد جاوید اور سنچری ٹاور کے حاجی منیر نے کہا کہ ہمارا دیرینہ مطالبہ ہے کہ قذافی سٹیڈیم کے پاس ایکٹروں کے حساب سے زمین موجود ہے جہاں بہترین 7 سٹار ہوٹل بن سکتا ہے جس میں کرکٹ ٹیموں کا بھی قیام ہو اور کرکٹر کنٹرول بورڈ کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا اور سب سے بڑی بات عوام اور تاجروں کو سڑکیں بند ہونے کی پرشانی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائیگی۔
قذافی سٹیڈیم کے ساتھ موجود زمین پر سیون سٹار ہوٹل تعمیر کیا جائے،تاجر
















