عوام کیلئے خوشخبری،عید کے تینوں دن ٹرین ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت

لاہور:(اپنے نمائندے سے)عوام کیلئے خوشخبری،ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرین ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔

صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے،ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔