واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں سے بچنے کےلئے 60 روز کی مہلت دےدی ۔
رائٹرز کے مطابق پاکستان کو سفری پابندی کی تیسری کییٹگری میں رکھا گیا ،60 روز میں امریکی حکام کے سکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے،گروپ میں 26 ممالک شامل ہیں۔
میمو میں کہا گیا مجوزہ اقدامات کا مقصد امریکہ میں داخل ہونےوالے غیر ملکی شہریوں کی سکریننگ کے طریقہ کار کو مزید سخت بنانا ہے،41 ممالک کو 3گروپوں میں تقسیم کیا گیا ، پہلے گروپ میں شامل افغانستان، ایران اور شام سمیت 10ممالک کے شہریوں کو مکمل ویزہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے
امریکی سفری پابندیوں سے بچنے کےلئے پاکستان کو60روز کی مہلت
















