بیجنگ،اسلام آباد: (مشرق نیوز،بیورورپورٹ)چین، امریکہ،یورپی یونین ودیگر ممالک نے جعفر ایکسپریس پردہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے اظہار تعزیت،گہری ہمدردی کااظہار کیا۔
امریکی سفارتخانے نے کہا جعفر ایکسپریس پر حملے ،مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی جسے امریکہ نے عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ،متاثرین، اہلخانہ اور خوفناک واقعہ سے متاثر ہونےوالے تمام افراد سے گہری ہمدردی،تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
بیان میںامریکی سفارتخانے نے مزید کہاامریکہ پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ وہ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت و سلامتی کو یقینی بنا سکے، مشکل وقت میں پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں۔
دریں اثنا یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میںکہا دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،گہری ہمدردیاں پاکستانی عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
علاوہ ازیںچین نے دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کردیا،ترجمان چینی وزارت خارجہ نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہابیجنگ دہشتگردی کی ہر قسم کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ، یکجہتی، سماجی استحکام برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے،انسداد دہشتگردی و سکیورٹی تعاون مضبوط بنانے کےلئے چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان کےساتھ ملکر خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم بنانے کےلئے تیار ہیں،چین نے حملوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سکیورٹی تعلقات مزید مستحکم کرنے کےلئے تعاون کی پیشکش بھی کردی۔
پاکستان کےساتھ ، دہشتگردی کےخلاف حمایت جاری رکھیں گے،عالمی برادری
















