اسرائیل نے جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کیلئے مشروط آمادگی ظاہرکردی

تل ابیب (مشرق نیوز) غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے تیاری کے اعلان کے باوجود کسی بھی وقت طبل جنگ بج سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیدون ساعر نے اعلان کیا کہ تل ابیب غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں جانے کیلئے تیار ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے فریم ورک کو بڑھانے کیلئے یرغمالیوں کی رہائی پر ایک معاہدے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کو مکمل طور پر اسلحہ سے پاک کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ شرط دوسرے مرحلے میں جانے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر اسرائیل جنگ کی طرف واپس جانا چاہتا ہے تو اس کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امداد غزہ میں حماس کیلئے ایک اقتصادی انجن بن گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حماس تل ابیب کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیےامداد کا استحصال کررہی ہے مگر اسرائیل اسے ایسا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔