لاہور:(کامرس رپورٹر)بلا تعطل فراہمی کادعویٰ ”ہوا“سحر وافطار میں گیس غائب،روزہ دار بلبلا اٹھے۔
نشتر کالونی،صوفیہ آباد،گڑھی شاہو،ساندہ،ہربنس پورہ،جلو موڑ،شالامار،جوہر ٹاﺅن،اندورن لاہور ودیگر علاقوں میںگیس کی فراہمی خواب بن گیا،چولہے نہ جلنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،ہوٹل والوں کی چاندی ہوگئی،لوگ باہر سے کھانا لاکر روزہ رکھنے پر مجبور ہیں۔
واضح رہے سوئی ناردرن نے دعویٰ کیا تھا گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کر لیے ، سحر و افطار اور دوپہر کے وقت گیس بلاتعطل فراہم کی جائے گی لیکن ہر بار کی طرح اب بھی صرف دعویٰ ہی کیا گیا ،عملی اقدامات کہیںبھی نظر نہیں آتے۔
بلا تعطل فراہمی کادعویٰ ”ہوا“سحر وافطار میں گیس غائب،روزہ دار بلبلا اٹھے
















