پٹر ولیم ڈیلرز نے پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنے کی دھمکی دےدی۔

ملک خدا بخش ودیگر کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالسمیع خان نے کہا صنعت تباہی کے دہانے پر ہے، وزیر پٹرولیم سمجھتے ہی نہیں پٹرولیم انڈسٹری ہوتی کیا ہے، حکومت قابل لوگوں کو آگے لائے، حکومت 3 سال سے پٹرولیم صنعت ڈی ریگولیشن کی کوشش کررہی تھی ،ہڑتال کی تو مجھے دھمکایا بھی گیا تاہم بعد میں حکومت نے کہا ڈی ریگولیشن کیلئے آپ سے مشورہ لیں گے۔

عبدالسمیع خان نے کہا ڈی ریگولیشن سے سمگلڈ مصنوعات کی آمد میں اضافہ ہوگا، صنعت تو تباہ ہوگی وہیں گاڑیوں کے انجن بھی خراب ہو جائیں گے ۔