جنگ بندی مذاکرات کا دوسرامرحلہ،اسرائیل کا مطالبات بڑھانے کافیصلہ

تل ابیب (مشرق نیوز) حماس کے اس اعلان کے ساتھ کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اگلے ہفتے کے روز چھ اسرائیلی قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کریگی، ایک اسرائیلی اہلکار نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو امریکہ کے ساتھ مل کر پہلے مرحلے کے تمام قیدیوں کی واپسی کا معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل معاہدے کے دوسرے مرحلے میں سکیورٹی مطالبات میں اضافہ کرے گا۔آنے والے دنوں میں اسرائیل دوسرے مرحلے کے مذاکرات میں داخل ہو گا۔ یہ ایک سیاسی مرحلہ ہوگا جس میں جنگ کے خاتمے کیلئے شرائط کے مسئلے کو حل کیا جائیگا۔ اسرائیل کی جانب سٹرٹیجک امور کے وزیر ران ڈرمر مذاکرات کی قیادت کریں گے جبکہ وہ مشرق وسطیٰ کیلئے امریکی صدر کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے تعاون سے کام کریں گے۔اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ تل ابیب مذاکرات کے دوران اپنے سکیورٹی مطالبات میں اضافہ کریگا۔اسرائیلی اہلکار نے کہا کہاگر حماس کے مطالبات ماننے سے انکار کیا گیا تو اسرائیل غزہ میں لڑائی میں واپس آنے پر مجبور ہوگا۔ایسی صورت میں وہ لڑائی کے بالکل مختلف طریقوں سے ایسا کریگا، اسلحہ کے ذخیرے کی تجدید امریکی صدر کی انتظامیہ کے تعاون سے کی گئی ہے۔