گلگت :(مشرق نیوز) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حاجی گلبر خان نے کہااین ایف سی فارمولے پر فنڈ دیں گے تو گلگت بلتستان کو 250ارب ملیں گے، ٹیکس وصولی کا ہدف تقریباً 80 فیصد حاصل کر لیا ،گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال معمول کے مطابق ہے ،تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا، امن و امان کی بحالی ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکابینہ نے پہلی بار لینڈ ریفارمز کی منظوری دےدی ،لینڈ ریفارمز بل اسمبلی سے منظور ہو کر قانون کی شکل اختیار کرے گا،قیمتی پتھروں و دیگر معدنیات کی کان کنی کیلئے مقامی افراد ، کمپنیوں کو ترجیح دیں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بجٹ مانگ لیا


















