لاہور:( کامرس رپورٹر) آذربائیجان کی معروف کاروباری شخصیت مسٹر بابک نے صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین کےساتھ ملتان روڈ پر چینی ٹیکسٹائل کمپنی چیلنج کا دورہ کیا اور پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی،چیلنج ٹیکسٹائل کمپنی کے لوکل پارٹنر قمر خان بوبی نے وفد کو فیکٹری کا دورہ کرایا اور انہیں تیار کردہ مصنوعات کا تعارف کرایا۔
کاروباری شخصیت مسٹر بابک نے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا آذربائجان پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرے گا کیونکہ پاکستانی مصنوعات بین الاقوامی معیار کی ہیں اور اور پاکستان سرمایہ کاری کےلئے محفوظ اور پرامن ملک ہے اور آنے والے دنوں میں آذربائیجان کے متعدد اہم کاروباری وفود بھی پاکستان کا دورہ کریں گے ،صوبائی وزیر چودھری شافع حسین نے کہا چینی کمپنی چیلنج ٹیکسٹائل میں 5ہزار ملازمین نوکری کر رہے ہیں اورکمپنی ٹیکسٹائل کلسٹر بھی بنانے جا رہی ہے جس سے مزید پاکستانیوں کو روزگار ملے گا، حکومت ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ دے گی۔
آذربائیجان پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرے گا:مسٹر بابک
















