برسلز :(مشرق نیوز)یورپی کمیشن نے امریکی محصولات پر سخت جوابی اقدامات کااعلان کردیا۔
صدریورپی کمیشن ارسلا وان ڈیر لیین نے امریکی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کااقدام محصولات کاروبار ،صارفین کےلئے بدتر ہیں،بلاجواز محصولات کا جواب ضرور دیا جائے گا، یورپی یونین اپنے معاشی مفادات کے تحفظ کےلئے کام کرے گی، اپنے کارکنوں، کاروباروں اور صارفین کی حفاظت کریں گے۔
امریکی محصولات پر سخت جوابی اقدامات کرینگے،یورپی کمیشن
















