رمضان میں چینی رعایتی قیمت پرفراہم کرینگے،رانا تنویر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے اعلان کیاہے رمضان کے دوران ہر ضلع میں چینی رعایتی قیمتوں پر دستیاب ہوگی، وفاقی وزیر رانا تنویر کی زیر صدارت پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کا اجلاس ہوا ۔

رانا تنویر نے کہا ہر ضلع میں چینی کی تقسیم کےلئے مائیکرو پلان رواں ہفتے سامنے لایا جائے گا،اجلاس میں پی ایس ایم اے نے عوامی استعمال کےلئے کم از کم قیمت پر چینی فروخت کا عزم کیا، وفاقی وزیر نے کہارمضان سے 3 دن قبل چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے، ملک بھر میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے چینی کے سٹالز لگائے جائیں گے، رعایتی قیمتوں پر چینی کی قیمت کا اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔