لاہور(مرزا ندیم بیگ )پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں و حوالاتیوں کے کھانے مزید معیاری بنانے کیلئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا احسن اقدام رواں سال جیلوں میں دالیں ،چاول وغیرہ معیاری اور انتہائی مناسب قیمت پر ایک فرم سے لی گئیں اب تک جن جیلوں میں مال سپلائی کیا گیا وہاں سے کوئی معیار کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں آئی جبکہ پچھلے سال جن ٹھیکیداروں کے پاس جیلوں میں خوردنی چیزوں کی سپلائی کا ٹھیکہ تھا ان کی نہ تو قیمتی اتنی مناسب تھیں اور نہ معیار کوئی بہترین تھا ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے مشرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تعیناتی کے بعد جس حد تک ممکن ہو سکا ہے کہ پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں گورنمنٹ کے احکامات پر تمام سہولیات دی جا چکی ہیں، مزید بہتری کیلئے ابھی بھی اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں ،قیدیوں اور حوالاتیوں کی جو سب سے اہم ضرورت ہے وہ کھانا ہے اس کا سارا دارومدار ہم پر ہوتا ہے ان کو کھانے کے لئے جو مرضی دیدیا جائے وہ کچھ نہیں کر سکتے لیکن ایمانداری اور اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر نبھانے کے لئے ضروری ہے کہ نہ صرف قیدی و حوالاتیوں بلکہ جیل کے چھوٹے ملازمین کے لئے بھی جو ہو سکے کیا جانا چاہئے اسی وجہ سے معیاری کھانوں کے علاوہ دیگر بے شمار سہولیات دی جا چکی ہیں آفس ملازمین کے لئے بھی ایک کنٹین بنائی گئی جہاں مناسب قیمت پر ان کو کھانا دستیاب ہے اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز جیلوں میں بنائے گئے تھے جہاں سے قیدیوں اور ملازمین کو کم قیمت پر ضروریات زندگی کی اشیائ دستیاب ہیں اب اس کے مقابلہ میں جس فرم کے ذریعے جیلوں میں خوردنی اشیائ مناسب قیمتوں پر سپلائی کروائی ہیں ان کو ضروریات زندگی کی تمام اشیاءکے سٹال لگانے کی اجازت دے رہے ہیں بہت جلد سٹال وہ لگائیں گے جس قیدیوں و حوالاتیوں کے علاوہ جیل کے چھوٹے ملازمین بھی مستفید ہو سکیں گے ،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی سٹورز سے تو پہلے ہی ملازمین و قیدی فائدہ اٹھا رہے ہیں لیکن جب دوسری پرائیوٹ فرم اپنے سٹال لگائے گی اس سے قیدیوں اور جیل ملازمین کو مزید فائدہ یہ ہو گا جہاں سے ان کو معیاری اور سستی اشیاءملیں گی وہ خرید سکیں گے ،اس حوالہ سے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر میاں سالک جلال کا کہنا تھا کہ جس فرم نے ابھی جیلوں میں خوردنی اشیاءسپلائی کی ہیں، ان کو وزٹ کروا دیا جائیگا، اس طرح جہاں وہ بہتر سمجھیں اپنے سٹال لگا سکتے ہیں، اسکا مقصد صرف یہ ہے کہ پنجاب بھر کی تمام جیلوں میں بند قیدیوں و حوالاتی اور چھوٹے جیل ملازمین جن کی تنخواہیں کم ہیں اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔
جیلوں میں کھانے سمیت تمام معیاری سہولیات فراہم کی جاچکییں :میاں فاروق نذیر
















