واشنگٹن(خواجہ فاروق)حال ہی میں سینٹ کی عدلیہ کمیٹی کی سماعت کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد کردہ ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل نے صدر کےساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا مظاہرہ کیاجبکہ آئین کی پاسداری اور ایف بی آئی کی غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
تجربہ کار قانونی ماہر کاش پٹیل نے ممکنہ جانبداری اور انتقامی کارروائیوں سے متعلق خدشات پر بات کرتے ہو کہا ان کے پاس کوئی ”دشمنوں کی فہرست“ نہیں ہے اور وہ ایف بی آئی کے ملازمین کو کسی بھی سیاسی انتقام سے محفوظ رکھنے کا عہد کرتے ہیں،سماعت کے دوران کاش پٹیل کو سینٹ کے ڈیموکریٹک ارکان کی سخت پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے ماضی کے بیانات اور تعلقات پر سوالات اٹھائے، کاش پٹیل نے وضاحت کی سابق بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ، غیر جانبدار ایف بی آئی کی قیادت کرنے کےلئے پرعزم ہیں، جوابات نے صدر ٹرمپ کےساتھ وفاداری کو نمایاں کیا جس سے قومی قانون نافذ کرنےوالے ادارے کےلئے انتظامیہ کے ویژن کےساتھ مضبوط وابستگی ظاہر ہوئی۔
ریپبلکن سینیٹرز نے کاش پٹیل کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے وسیع قانونی تجربے اور انصاف کےلئے وابستگی کو سراہا،ریپبلکن سینیٹرز نے کہا کاش پٹیل کی قیادت ایف بی آئی کے مشن کو مزید مضبوط کرے گی، جو قانون کی حکمرانی کو بغیر کسی سیاسی تعصب کے یقینی بنانے پر مبنی ہے،کاش پٹیل کی سینٹ سماعت میں شاندار کارکردگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ ایمانداری اور دیانت کےساتھ ایف بی آئی کی قیادت کےلئے پوری طرح تیار ہیں تاکہ ادارہ انصاف کی مضبوط علامت بنا رہے اور صدر ٹرمپ کی ہدایات کے مطابق کام کرے۔
ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل ایمانداری ، وفاداری کی علامت
















