واشنگٹن،قاہرہ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)2 ریاستی حل مسترد ،اسرائیل نے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دےدی۔
دورہ امریکہ کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہافلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بناسکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے، مکمل یقین رکھتے سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان امن ممکن ہے ،لگتا جلد ہونے والا ہے۔
ادھر مصر نے تجویز کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہااسرائیلی بیان سعودی خودمختاری کی خلاف ورزی ، سعودی عرب کی سلامتی مصر کی ریڈ لائن ہے۔
اسرائیل نے سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دےدی
















