نئی دہلی:(مشرق نیوز)بی جے پی کی 27سال بعد دہلی میں تاریخی کامیابی، عام آدمی پارٹی کاصفایا،سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال روایتی نشست بھی ہار گئے۔
انتخابی نتائج کے مطابق بی جے پی نے 70 میں سے 47 سے زائد نشستیں جیت کر حکومت بنانے کی راہ ہموار کرلی ،انتخابات میں ووٹر ٹرن آوٹ 60.42 فیصد رہا،عام آدمی پارٹی صرف 23 نشستوں پر ہی کامیاب ہوسکی۔
راہول گاندھی کی جماعت کانگریس کو ایک سیٹ بھی نہ ملی،2015 سے دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ،سابق نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو بھی شکست سامنا کرنا پڑا،کئی دوسرے بڑے لیڈر بھی اپنی نشستیں ہار گئے،عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہاعوامی مینڈیٹ کو تسلیم اور کامیابی پر بی جے پی کو مبارکباد دیتے ہیں۔
بی جے پی کی 27سال بعد دہلی میں تاریخی کامیابی، عام آدمی پارٹی کاصفایا
















