اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 1100ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20 فیصد خرچ،تفصیلات سامنے آ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک صرف 220 ارب 19 کروڑ خرچ کیے گئے جبکہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب جاری کرنے کی منظوری دی گئی،اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 48 ارب 64 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور سکیموں پر 7 ماہ میں صرف 82 لاکھ خرچ ہوئے،صوبوں ،خصوصی علاقہ جات کے ترقیاتی منصوبوں پر 59 ارب ، آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 44 ارب ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترقیاتی منصوبوں پر 43 ارب سے زیادہ خرچ کیے گئے۔
1100ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20 فیصد خرچ
















