کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں بحال،معیشت میں بہتری سے غریب کے گھر میں خوشحالی آئے گی،مریم نواز


لاہور: (اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے انتخابات کاایک سال مکمل ہونے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاشہباز،نواز کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کا سفر خوش آئند ہے،معاشی مشکلات ،سیاسی عدم استحکام کے باوجود ناممکن کو ممکن بنانے پر وزیراعظم شہبازشریف مبارکباد کے مستحق ہیں، برآمدات ، ترسیلات میں اضافہ، مہنگائی میں کمی، معاشی معجزے کے مترادف ہے،پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا انعقاددہائی کا بڑا واقعہ ہے۔

مریم نوازنے کہاشرح سود ، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی سے معیشت بہتر ین ٹیک آف کررہی ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج کا خطے کی سب سے تیز ی سے بڑھنے والی مارکیٹ بننا تاریخی امر ہے،ثابت ہوگیا ن لیگ کے دورحکومت میںہی معیشت ترقی کرتی ،عوام خوشحال ہوتی ہے،معیشت میں بہتری آنے سے غریب آدمی کے گھر میں خوشحالی آئے گی،وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب واحد صوبہ جہاں اشیائے خورد نوش میں مہنگائی کی شرح کم ہے ،کاشتکار اورعام آدمی آنے والی ترقی و خوشحالی کے دنوں کو محسوس کر رہے ہیں ۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ مریم نوازنے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد وسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا سہ ملکی سیریز اورپھر چیمئنز ٹرافی کا انعقادکھیل کے میدان آباد کرنے کے عزم کی جیت ہے،کرکٹرز کو قذافی سٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی،کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں ،کھیل ،میلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی،کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کے بھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں۔