واشنگٹن:(خواجہ فا رق)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور تعمیرنو کے منصوبے پر جلدی نہیں ،اگلے ہفتے کئی ممالک پر جوابی ٹیرف نافذکرونگا،روسی صدر پیوٹن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں،شمالی کوریا سے بھی تعلقات قائم کریں گے،ٹرمپ نے کہااگرمیں شمالی کوریا کے صدرکم جان ان کےساتھ اچھے تعلقات بناتا ہوں تو سب کیلئے فائدہ مند ہوگا۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی خفیہ معلومات تک رسائی روک دی،سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہاجو بائیڈن کو خفیہ معلومات تک رسائی کی ضرورت نہیں ،سکیورٹی کلیئرنس اور روزانہ کی بنیاد پر دی جانے والی انٹیلی جنس بریفنگ فوری طور پر روک رہے ہیں،رپورٹ میں انکشاف ہوا جو بائیڈن کو بھولنے کی بیماری لاحق ہے،دور صدارت میں بھی حساس معلومات شیئر کرنے کیلئے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا تھا، قومی سلامتی کی ہمیشہ حفاظت کروں گا، جو بائیڈن آپ کو نکال دیا گیا ۔
غزہ کنٹرول سنبھالنے میں جلدی نہیں، ٹرمپ،جو بائیڈن کی معلومات تک رسائی روک دی
















