قاہرہ (مشرق نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ زدہ پٹی پر قبضہ کرنے کے امریکی منصوبے اور فلسطینیوں کو مصر میں دوبارہ آباد کرنے کے مطالبے کے بعد مصر کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک غزہ سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والی کسی بھی تجویز کو مسترد کرتا ہے اور اس کا حصہ نہیں بنے گا۔چھوٹے سے فلسطینی انکلیو سے متصل مصر نے اسرائیلی کابینہ کے ارکان کی مذمت کی جو امریکی کنٹرول میں غزہ کوشرقِ اوسط کا ساحلی مقام بنانے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے جمعرات کو فوج کو حکم دیا کہ وہ غزہ سے رہائشیوں کے رضاکارانہ انخلا کو ممکن بنانے کیلئے ایک منصوبہ تیار کرے۔بظاہر کاٹز کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت نے کہا کہ مصر اس غیر ذمہ دارانہ عمل کے تباہ کن نتائج پر زور دیتا ہے جو جنگ بندی مذاکرات کو کمزور کریں اور کچل دیں اور لڑائی دوبارہ شروع کرنے کے باعث بنیں۔ جنوری میں مصر نے قطر اور امریکہ کے ہمراہ اسرائیل-حماس جنگ بندی معاہدے کی ثالثی کی جس سے شرقِ اوسط میں 15ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ممکن ہوا۔ تاہم معاہدے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں مذاکرات اس ہفتے شروع ہونے کی امید ہے۔
فلسطینیوں کو بے گھر کرنے والی کسی تجویز کا حصہ نہیں بنیں گے، مصر
















