سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 1634 پوائنٹس گر گیا

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں میں شدید مندی، انڈیکس 1634 پوائنٹس گر گیا۔

سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان پہنچا،کاروبار کے آغاز پر 230 پوائنٹس اضافے سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیابعدازاںسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے کو ملی اور 100 انڈیکس 1634 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 10 ہزار 301 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔