جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کیلئے9 ایڈیشنل ججز کی منظوری دےدی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جوڈیشل کمیشن نے لاہورہائیکورٹ کیلئے9 ایڈیشنل ججز کی منظوری دےدی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میںلاہورہائیکورٹ کےلئے ایڈیشنل ججز کے ناموں پر غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے 9 ناموں کی منظوری دےدی گئی ،دسویں نمبر کےلئے کوئی بھی امیدوار مطلوبہ ووٹ حاصل نہ کر سکا۔

ججز میںحسن نواز مخدوم، ملک وقار حیدر اعوان، سردار اکبر علی، جاوید اقبال وینس ،سید احسن رضا کاظمی ،جواد ظفر، خالد اسحاق، ملک اویس خالد اور چودھری سلطان محمود شامل ہیں،ابتدائی طور پر 9 خالی آسامیوں کو پر کیا گیا جبکہ مزید 16 آسامیوں کو بھی مرحلہ وار پر کیا جائےگا، نامور وکلا کی بطور ایڈیشنل جج تقرری پر قانونی ماہرین نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو خراج تحسین پیش کیا۔