امید ہے بلوچستان سے بھی زرعی ٹیکس بل جلد منظور ہوگا: وزیر خزانہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا ہے آئندہ مالی سال کیلئے صنعتکاروں اور پرائیوٹ سیکٹرز کی مشاورت سے اچھا بجٹ تیار کیا جائےگا،وزیر خزانہ نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر لیڈر شپ کےساتھ پری بجٹ ڈسکشن کا انعقاد کیا، سینیٹر اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا آئندہ مالی سال کے بجٹ کےلئے تاجر برادری سے مشاورت لی جارہی ہے، صنعت کاروں سے 8 فروری تک بجٹ تجاویز طلب کی ہیں، سارے چیمبرز 8 تاریخ تک اپنی تجاویز دےدیں، اسی طرح ہم نے حکومتی اداروں کو بھی کہا وہ بجٹ کےلئے تجاویز دیں، زرعی ٹیکس بل پنجاب، کے پی اور سندھ سے پاس ہوا ہے، امید ہے بلوچستان سے بھی زرعی ٹیکس بل جلد منظور ہوگا، معاشی استحکام کےلئے ایک سال سے زائد کی کوششیں ہیں، بڑے گروپس پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں، مہنگائی کی شرح 3 فیصد پر آ گئی ہے، پورے ملک میں مہنگائی بتدریج نیچے آ رہی ہے، پالیسی ریٹ 12 فیصد پر آ گیا ہے،ہمارا لین دین قرض جات پر ہوتا ہے جسے بتدریج نیچے جانا ہے، جہاں بھی ٹارگٹ سبسڈی ہے اس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے مسائل پر حکومت کے ساتھ ڈیل کرتا رہا ہوں، بجٹ میں کچھ لوگ خوش اور کچھ ناخوش ہوتے ہیں، بجٹ کی تیاری جنوری سے شروع کر دی ہے، درخواست کی ہے جو بھی تجاویز ہیں وہ بھیج دیں، ایس ایم ایز کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے حوالے سے جائزہ لیں گے، اپریل مئی میں بزنس کمیونٹی کے افراد اپنی بجٹ تجاویز لے کر آتے ہیں،وزیر خزانہ نے کہاٹیکس کیسوں کے فیصلے جلد آنے چاہیے تاکہ مسائل حل ہوں، چیف جسٹس سے قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔