لاہور:(کامرس رپورٹر) لاہور شاپنگ فیسٹیول کا شاندار آغاز لاہور ایکسپو سینٹر میں ہو گیا جس میں پہلے روز ہزاروں افراد نے شرکت کی، صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے فیسٹیول کا افتتاح کیا جبکہ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، نائب صدر شاہد نذیر چودھری، سابق صدر علی میاں، سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، سابق نائب صدر طاہر منظور چودھری، رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور، لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران، مارکیٹ لیڈرز اور ہزاروں افراد موجود تھے۔
3 روزہ فیسٹیول 2 فروری تک جاری رہے گا،مقصد تجارت کو فروغ دینا، لاہور کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنا اور شاپنگ کے منفرد مواقع فراہم کرنا ہے،لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابو زر شاد نے کہا لاہور شاپنگ فیسٹیول کو تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے، کاروباری مواقع پیدا کرنے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور مقامی معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے ڈیزائن کیا گیا ، لاہور شاپنگ فیسٹیول میں الیکٹرانکس اور گھریلو آلات ، جدید ترین گیجٹس، سمارٹ ہوم سلوشنز اور ہائی ٹیک اپلائنسز ، فرنیچر اور انٹیریئر ڈیکور ، جیولری اور فیشن ، آرٹ اور ہینڈی کرافٹس ، فوڈ اینڈ بیوریجز ، کاسمیٹکس اور لائف سٹائل مصنوعات ، جدید بیوٹی اور سکن کیئر مصنوعات، رئیلسٹیٹ اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبہ جات حصہ لے رہے ہیں۔
میاں ابوذر شاد، انجینئر خالد عثمان اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کاروباری سرگرمیوں کےساتھ ساتھ لاہور شاپنگ فیسٹیول ثقافتی میلہ بھی ہے ، ثقافتی پرفارمنس ، فوڈ سٹالز ، بچوں کےلئے تفریحی زون ، لکی ڈرا ، وزٹرز کےلئے انعامات اور خصوصی پروموشنز اور خریداری پر خصوصی ڈسکاو¿نٹس فیسٹیول کا حصہ ہیں، لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا لاہور شاپنگ فیسٹیول مقامی اور بین الاقوامی کاروباری برادری کو اپنی مصنوعات اور خدمات متعارف کرانے کےلئے پلیٹ فارم کا کردار ادا کررہا ہے، فیسٹیول کاروباری تعلقات کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کو متوجہ کرنے اور نئی مارکیٹوں سے فائدہ اٹھانے کی جانب اہم قدم ہے۔
لاہور شاپنگ فیسٹیول کاروباری تعلقات کو فروغ دینے کی جانب اہم قدم
















