کراچی: ( بیورورپورٹ) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے ایران کے صوبہ رضوی خراسان کے گورنر نے پاکستانی تاجر برادری کو دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور صوبہ رضوی خراسان کے ساتھ بالخصوص دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی دعوت دی ۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے اسلامی ممالک پر زور دیا وہ سیاحت کی صنعت کو آگے بڑھانے اور اپنے ممالک کے روشن معاشی مستقبل کے لیے با ہمی تعاون کریں، سیاحت کا شعبہ کئی ایک متعلقہ صنعتوں کی بھی سپورٹ کرتا ہے ا ورمعاشی پہیہ تیز و متحرک کرتا ہے، بہت سے ممالک کی معیشتیں عملی طور پر سیاحت کے فروغ اورسیاحتی سرگرمیوں کے ذریعے ہی تر قی کر رہی ہیں۔
ICCD کے سیکرٹری جنرل Yousef Khalawiنے ICCD کے سسٹین ایبل ٹوارزم فورم کی اہمیت پر روشنی ڈالی، Yousef Khalawiنے اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کےلئے محرک کے طور پر سیاحت کی اہمیت ،اسلامی دنیا میں کمیونٹی کی فلاح و بہبود کو آگے بڑھانے میں بنیادی ستون کے طور پر پائیدار سیاحتی طریقوں کو فروغ دینے کےلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا ملک کواپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر مقامی کمیونٹیز میں عالمی معیارات اور بہترین سیاحتی سروسز کو نافذ کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے، سیکرٹری جنرل او آئی سی Hissein Brahim Taha نے کہا ہمیں پائیدار سیاحتی طریقوں کو فروغ دینے پر توجہ دینی چاہیے، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھانا چاہیے اورتمام طبقات کو ترقی کے عمل میںشامل کرنا چاہیے۔ا
ایف پی سی سی آئی، اسلامک چیمبر کے زیراہتمام ٹورازم فورم
















