واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو 100فیصد ٹیرف کی دھمکی دےدی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کیا اگر وہ امریکی ڈالر کو بین الاقوامی تجارت کےلئے اہم کرنسی کے طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو امریکہ برآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرےگا،معاشی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا،امریکہ خطرے کو خاموشی سے نہیں دیکھے گا اور سخت ترین اقدامات کرے گا۔
ٹرمپ نے کہابرکس ممالک کی جانب سے اپنی کرنسی بنانے کا مقصد عالمی تجارت میں امریکی ڈالر پر انحصار کو کم کرنا ہے، روس ، چین پہلے ہی یوان و دیگر مقامی کرنسیوں میں تجارت کر رہے ہیں اور اب گروپ مشترکہ کرنسی کے ذریعے امریکی ڈالر کی قدر کو کم کرنے کی سرگرمی کا حصہ ہیں۔
ٹرمپ نے برکس ممالک کو 100فیصد ٹیرف کی دھمکی دےدی
















