سیف کی حالت خطرے سے باہر،حملہ کرنےوالا شخص گرفتار

ممبئی:(مشرق نیوز) اداکار سیف علی خان کی حالت خطرے سے باہر،چاقو حملہ کرنےوالے شخص کو گرفتار کرلیا گیا،سرجری کے دوران ڈاکٹروں نے ریڑھ کی ہڈی سے 2.5 انچ لمبا چاقو نکالا،اداکار فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

گرفتار ہونے والے شخص سے تفتیش شروع کردی گئی،بھارتی پولیس کے مطابق سیف علی خان کے گھر ڈکیتی کی غرض سے گھسنے والے شخص کو بالی ووڈ سٹار کی عمارت کا تفصیلی علم تھا، گھر تک پہنچنے کےلئے سیڑھیوں اور شافٹ کا استعمال کیا۔