کرک میں شہید جوان مکمل فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک

راولپنڈی: (بیورورپورٹ) ضلع کرک میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لانس حوالدار عباس علی غذر ، نائیک نذیر سکردو ،نائیک عثمان شہید کو بھی آبائی علاقے اٹک میں سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں،شہداکی عظیم قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں عزم کو مزید تقویت بخشتی ہیں۔