نیویارک (مشرق نیوز) اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ لبنان کو حالیہ تباہی سے درپیش مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے فوری طور پر 371 ملین ڈالر سے زیادہ کی امداد کی ضرورت ہے تاکہ اسرائیل کی کئی ماہ پر پھیلی لبنان میں بدترین بمباری سے نقل مکانی پر مجبور ہو جانے والے لاکھوں لبنانیوں پر خرچ کی جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل غزہ اور لبنان کے خلاف جب بھی جنگ سے تباہی کرتا رہا ہے تو اس تباہی کے بعد بحالی کے عمل اور بے گھروں کی آبادکاری کے لیے عالمی برادری سے ہی اپیل کی جاتی رہی ہے کہ وہ اسرائیلی تباہ کاریوں کا ازالہ کرنے کیلئے انسانی بنیادوں پر غزہ کے فلسطینیوں اور لبنانی عوام کی مدد کریں۔ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جان بوجھ کر شہری آبادیوں اور سول انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے والے اسرائیل کو بھی ہرجانہ کی ادائیگی کیلئے اقوام متحدہ یا اس کے کسی ادارے نے مجبور کیا ہو۔ماہ ستمبر میں اسرائیل کی بیروت اور اس کے جنوبی مضافات کے علاوہ بالبک اور لبنان کے دیگر دیہاتوں و قصبوں پر کی گئی اندھی اسرائیلی بمباری کے بعد لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی تھی۔ جن میں سے ایک خاص تعداد شام منتقل ہوگئی۔ جبکہ بہت سارے ملک کے اندر ہی ایک سے دوسری جگہ نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔ ان کی روزمرہ کی انتہائی بنیادی ضرورتیں پوری کرنے کیلئے بھی رقم درکار ہے۔
اقوام متحدہ کی لبنان کے بے گھر لاکھوں افراد کی انسانی بنیادوں پر امداد کی اپیل
















