بجلی 10روپے یونٹ سستی کرنے کیلئے مختلف آپریشنز پرغور شروع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی نرخوں میں کمی کیلئے اقدامات تیز ،حکومت نے بجلی 10روپے یونٹ سستی کرنے کیلئے مختلف آپریشنز پرغور شروع کردیا،ذرائع کے مطابق پہلا آپشن آئی پی پیز سے بات چیت کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ہے، 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے حکومت کو مجموعی طورپر 411 ارب کی بچت ہوگی ۔

ذرائع وزارت توانائی نے کہابگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے 238 ارب کی بچت ہوگی، بچت سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے، مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے یا تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا،سستی بجلی کےلئے ونٹرسہولت پیکیج میں توسیع ،بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔