امریکہ میں گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی،فائرنگ،10افراد ہلاک،30زخمی

نیواورلینز :(بیورورپورٹ)امریکہ میں گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی،فائرنگ،10افراد ہلاک،30زخمی ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق شہر نیواورلینزمیںلوگ سال نو کا جشن منانے کےلئے جمع تھے،کارسوار نے کچل دیا،عینی شاہدین نے کہا کار سوار نے گاڑی سے اتر کر گولیاں بھی برسائیں،2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے،جوابی فائرنگ میں کا رسوارمار ا گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالی ویڈیوز میں حادثے کے مقام پر زخمی اور ہلاک افراد کو دیکھا جاسکتا ہے ،پولیس نے تحقیقات کاآغاز کردیا۔