لاہور(رپورٹ: نعیم جاوید ) ممتاز تاجر رہنما اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ای سی ممبر راجہ حسن اختر نے لاہور چیمبر آف کامرس کی سیٹنڈنگ کمیٹی برائے آسیان ممالک کا چیئرمین مقرر ہوتے ہی ان ممالک میں پاکستانی پروڈکٹس برآمد کرنے کیلئے بھر پور معلومات فراہم کرنا شروع کردی ہیں۔ روزنامہ ”مشرق“ لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ حسن اختر نے بتایا کہ جو دوست انڈونیشیا، ملائیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، سنگاپور، لوئس، فلپائن، ویت نام، کمبوڈیا اور برونائی دارالسلام میں چاول چمڑے کی آئٹم سپورٹس کا سامان حلال گوشت چینی ہیڈی کرافٹ سبزیاں پھل کینو ان ممالک میں ایکسپورٹ کرنا چاہتے ہیں، انکی بھرپور رہنمائی کی جائیگی، اس سلسلے میں نے ایک واٹس ایپ گروپ بھی بنایا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسیان ممالک میں پاکستانی اشیاءکی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے ہم وہاں زیادہ سے زیادہ برآمدات کرکے وطن عزیز کیلئے کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں۔
آسیان ممالک میں پاکستانی اشیاءکی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے : راجہ حسن اختر
















