واشنگٹن (مشرق نیوز) امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان نے کہا ہے کہ صنعا میں حوثی اہداف کے خلاف حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں حوثی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پنٹاگان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے حوثیوں سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں اور میزائلوں کی تیاری اورذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا، اور ایک ساحلی ریڈار سائٹ کو تباہ کر دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہم نے حوثیوں کی جانب سے حملوں کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات کو بھی تباہ کر دیا۔پینٹاگون نے مزید کہا کہ ہم نے صنعا اور ساحل میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈڈ حملے کیے اور حوثی بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا جو جہازوں کو دھمکی دینے کے لیے استعمال کی جا رہی تھیں۔ پنٹاگون نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں کی تصاویر شائع کیں۔حوثی میڈیا نے بتایا کہ دارالحکومت کے مرکز میں واقع الارضی کمپلیکس پر دو فضائی حملے گئے، جہاں حوثی وزارت دفاع واقع ہے۔ اس کے علاوہ کم از کم 6 دیگر فضائی حملے 22 مئی کمپلیکس پر کیے گئے جو دارالحکومت کے الثورہ اسکوائر میں واقع ہے۔
پنٹاگان کی حوثیوں کے کمانڈ سینٹرز اور ہتھیاروں کے مراکز پر حملے کی تصدیق
















