دہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ میں بھارت ملوث،امریکی اخبار نے بے نقاب کر دیا

واشنگٹن :(خواجہ فاروق) دہشتگردی،ٹارگٹ کلنگ اور سنگین انسانی جرائم میں بھارت ملوث،امریکی اخبار نے سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا،واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں چلائے جانے والے دہشت گردی کے نیٹ ورک کا پول کھول دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، بھارتی ایجنسی”را“ نے اجرتی قاتلوں و افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں 6 افراد کوٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایا،لاہور میں عامر سرفراز (تانبا) گولیوں کا نشانہ بنے،واقعہ دوسرے ممالک کی طرح بھارت کی خفیہ قتل مہم کا تسلسل تھا۔

امریکی اخبار کے مطابق 2021 کے بعد بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی نے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کرنے کےلئے خفیہ مہم چلائی، کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا،بھارت نے امریکہ، کینیڈا اور مغربی ممالک میں بھی ماورائے عدالت قتل کرائے، ”را“ نے سکھ رہنماو¿ں کوموت کے گھات اتارا،2014 میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے کہا تھا پاکستان پر حملہ کرنا غیر حقیقی ہے لیکن اپنے مقاصد کےلئے خفیہ ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیاامریکہ، کینیڈا و مغربی ممالک میں ”را“ کی ٹارگٹ کلنگ مہم کی وجہ سے بھارت بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کی زد میں ہے،نئی دہلی میں ”را“افسر وکاش یادیو نے نیویارک میں سکھ علیحدگی پسند رہنما پر قاتلانہ حملے کی ہدایت جاری کیں، کینیڈین حکام نے بھی بھارتی سفارت کاروں اور’ ’را“ کی دہشت گردی کو بے نقاب کیا۔

سفارتی ماہرین نے کہاپاکستانی شہریوں ریاض اور مولانا شاہد لطیف کی ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد منظر عام پر آ چکے ،بھارتی جارحیت، دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام عالم کو سخت نوٹس لینا چاہیے، دوسرے ممالک میں بھارتی دہشت گردی، مداخلت اور ٹارگٹ کلنگ عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔