بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں گردشی قرضوں میں اضافے کاسبب

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں گردشی قرضوں میں اضافے کا سبب،نیپرا نے نظام میں خرابیوں کا پول کھول دیا اور سٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2024 میں ہوشربا انکشافات کردئیے۔

رپورٹ کے مطابق گردشی قرضے کمپنیوں کی بدانتظامی کے باعث بڑھے ،جون 2024 تک پاور سیکٹر میں گردشی قرضہ 2 ہزار 393 ارب تک جاپہنچا، گردشی قرضے میں بجلی کے نادہندگان کے 900 ارب روپے بھی شامل ہیں،سال 2024 کے دوران بجلی کے ترسیلی نقصانات 18 فیصد سے بڑھے ، ترسیلی نقصانات کی وجہ سے گردشی قرضوں میں 276 ارب کا اضافہ ہوا،وفاق ، پنجاب حکومتوں کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی نے بھی بجلی کمپنیوں کی کارکردگی کو متاثر کیا۔