ریکوڈک پر ابھی سعودیہ کیساتھ کوئی ڈیل نہیں،جلد فائنل ہو گی:مصدق ملک

اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ریکوڈک پر سعودی عرب کےساتھ ڈیل کی تردید کردی۔

مصدق ملک نے کہا ریکوڈک پر سعودی عرب کےساتھ مذاکرات مثبت طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں تاہم ابھی کوئی ڈیل فائنل نہیں ہوئی۔

وزیر پٹرولیم نے امید ظاہر کی ریکوڈک پرسعودی عرب کےساتھ ڈیل جلد فائنل کر لی جائےگی اور 2025 کے اوائل میں ہونے کا قوی امکان ہے،سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی کابینہ سے منظوری کی خبر بھی درست نہیں ،کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ۔