اسلام آباد (مشرق نیوز) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے اثرات کے پیش نظر نئے سال 2025 کے ابتدائی 15 روز میں ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی)، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمتوں میں 4 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرول کی ایکس ڈپو کی قیمت میں اتار چڑھاو دیکھا گیا لہٰذا یہ اب 31 دسمبر کو حتمی حساب کتاب پر منحصر ہے کہ اس کی قیمت میں کتنی تبدیلی کی جاتی ہے۔ دسمبر کے وسط میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں 3.05 روپے (1.18 فیصد) کی کمی کی گئی تھی جس سے اس کی قیمت 255.38 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جب کہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں ایچ ایس ڈی اور ایل ڈی او کی اوسط قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ مٹی کے تیل کی ایکس ریفائنری لاگت میں بھی قدرے اضافہ ہوا ہے، تاہم پٹرول اور ڈیزل دونوں پر درآمدی پریمیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
نئے سال کا آغاز پر ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان
















